اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث کی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں کہ گڈذ ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے۔
اجلاس کے دوران کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ ٹرک اڈوں پر ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، کابینہ اراکین کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے لیے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا۔
ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا نے اجلاس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی ہدایات کے باوجود تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔


ConversionConversion EmoticonEmoticon