Free Twitter Followers

کلوروکوئن کی تیاری


پاکستان میں کورونا وائرس کےعلاج کے لیے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے یہ اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے، ڈریپ نے کورونا کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزر تیار کریں گی۔

Chloroquine preparations and plasma therapy have been allowed to treat the Corona virus in Pakistan.
These are the major steps taken by the Drug Regulatory Authority of Pakistan (DRAP) to protect against the Corona virus at the direction of Prime Minister Imran Khan's Assistant Special Health Minister Dr. Zafar Mirza.
Dr Zafar Mirza said that while DRAP has allowed the manufacture of chloroquine raw materials locally, Drip has also approved clinical trials of Plasma Therapy for the treatment of Corona.
He said Drip has also allowed clinical trials of ventilators manufactured in Pakistan.
The Prime Minister's Assistant Special says that ventilators manufactured by Pakistan Engineering Council are being tested before use.
He added that Drip has allowed more than 50 companies to make hand sanitizers for 3 months.
Dr Zafar Mirza also stated that Drip issued a notification a few days ago to ensure the supply of hand sanitizer; licensed companies will manufacture standard hand sanitizer according to WHO guidelines.
Previous
Next Post »