شرح سود میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 اعشاریہ 93 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں1503 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 831 پر بند ہوا ہے۔
16 ماہ کے بعد ایک روز میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی۔
دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 72 پیسے کم ہوگئی اس وقت ڈالر 164 روپے 16 پر آگیا ہے۔


ConversionConversion EmoticonEmoticon