خیبر پختونخواکے ضلع مردان سے اچھی خبر آئی ہے جہاں تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے مزید 3 تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔مردان میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پانچ گئی ہے ۔صحت یاب ہونے والوں میں سعادت خان کا بیٹا، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔صحت یاب ہونے والے افراد میں اب کورونا کی علامات نہیں پائی جا رہیں۔
تحصیل منکا میں کورونا کے باعث سعادت خان کا انتقال ہوا تھا۔گذشتہ روز بھی ردان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو ہسپتال سے فارغ کیا، صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان دونوں افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی، منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر ان دونوں افراد کو کہیں اور قیام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ کرونا پھیلنے سے علاقے میں 45 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔دو روز قبل خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق یونین کونسل منگا میں 46 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سی39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔تیمو سلیم کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق بھی یونین کونسل منگا سے ہی تھا۔وزیر صحت خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔ کورونا سے جاں بحق پہلے پاکستانی ک سعادت خان کے اہلخانہ اور دوستوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ں کرونا وائرس سے جان بحق شخص کی بیٹی، بیٹے اور بہو کے علاوہ عمرہ میں ساتھ جانے والے دو افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔


ConversionConversion EmoticonEmoticon