Free Twitter Followers

معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال


کورونا وائرس کے سندھ کی جیلوں میں پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر معمولی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے لئے مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی کی ہدایت پر آئی جی جیل نے سمری تیار کرلی جسے وزیراعلیٰ کو ارسال کردیا گیا
آئی جی جیل کی تیار کردہ سمری کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ 401 کے تحت معمولی جرائم کے سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرے، ضمانت کی رقم نہ ہونے یا سزا پوری کرنے والے قیدیوں کو رہائی ملے گی
سمری کے متن میں  تحریر ہے کہ سندھ کی جیلوں میں 13 ہزار قیدیوں کی جگہ 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کے باعث صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے
وزیراعلیٰ سندھ اپنے اختیارات استعمال کرکے معمولی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرسکتے ہیں، چوری، منشیات، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزمان کےعلاوہ نیب کے ملزمان کو بھی ریلیف مل سکتا ہے
مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے مطابق جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں ان کو رہائی ملے گی،جبکہ ملک دشمن سرگرمی، اغوا اور قتل سمیت سنگین جرائم والوں کو ریلیف نہیں ملے گا
Previous
Next Post »