Free Twitter Followers

وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت


وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی ہدایت دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں لاک ڈائون کے حوالے سے اجلاس ہو
ااجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع شریک ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈائون کی صورتحال پر ۔جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کو مزید مؤثرکرنا ہے، لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی، یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا۔
انہوں نے عوام سےلاک ڈائون اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کرنے کی درخواست  کرتے ہئے کہا کہ لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آج 440 کورونا کیسز ہیں، ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں، میں عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں
Previous
Next Post »