Free Twitter Followers

خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب مزدور طبقے کیلئے بڑے پیکج کی تیاریاں مکمل کرلی.

پشاور: (26 مارچ 2020) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب مزدور طبقے کیلئے بڑے پیکج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کل باقاعدہ اعلان کریں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر کے مطابق صوبائی حکومت نے غریب مزدور طبقے کیلئے بڑے پیکج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کل پیکج کا اعلان کریں گے۔ ریلیف پیکج مستحق اور مزدور افراد کو راشن اور نقد رقم کی صورت میں دی جائے گی۔ مستحق افراد کی نشاندہی اور ریلیف پہنچانے کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی کمیٹیاں کریں گی۔

Previous
Next Post »