Free Twitter Followers

وزیر اعظم پاکستان عمران کے دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو 12000 روپے فی خاندان کے حساب سے پیکج ملنا شروع ہو جائیگا


سابق امیدوار اسمبلی و تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کے جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر نے کہاانشاء اللہ بہت جلد وزیر اعظم پاکستان عمران کے دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو 12000 روپے فی خاندان کے حساب سے پیکج ملنا شروع ہو جائے گا اور حکومت پاکستان لاک ڈؤن کے دوران عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے آگاہ ہے اگر ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی میکنزم نہ بنایا تو لوگ بھوک سے مر جائیں گئے اس لئے ضروری ہے کہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مستحق افراد کی امداد کے لئے درست ڈیٹا مرتب کیا جائے انہوں نے کہا کرونا ایک وباء ہے حکومتی اقدامات پر سب کو عمل کرنا ہو گا مگر رستوں میں پھنسے مسافروں کے ساتھ پولیس کا رویہ درست نہیں اگر پاکستان سے آنے والے ریاست کے لوگوں کو روکنا ہی ہے تو پھر انہیں کوہالہ کے بجائے پنڈی اسلام آباد روکیں لوگ کوہالہ پہنچتے ہیں گاڑیاں اتار کر چلی جاتی ہیں تو پھر ان کو روکنا مزید مشکلات اور مصائب کا شکار ہو رہے ہیں لاٹھی چارج اور لوگوں کی توہیں کے بجائے پراپر طریقہ سے کا کیا جائے اس موقع پر ہم مقامی این جی اوز سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس موقع پر آگے آئیں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں وزیر اعظم پاکستان کی جانب ست ٹائیگرفورس بنانے کا مقصد سیاست سے ہٹ کر تمام سیاسی سماجی جماعتوں سے منسلک متحرک نوجوانوں کو آگے لاتے ہوئے ان سے رضاکارانہ خدمات حاصل کرنا ہے 
Previous
Next Post »