سول عسکری حکام کے اعلی سطح اجلاس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے شکار افراد کو ریلیف پہنچانے کے سندھ حکومت کے ناکافی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سول اور عسکری حکام کے اعلی سطح اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کی سطح پر ریلیف کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
جبکہ صوبے میں ریلیف کے جتنے بھی کام کیے جارہے ہیں انہیں مخیرحضرات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری ازالہ کے لئے کام کرے۔ریلیف کے کاموں میں تاخیر جاری رہنے سے صوبے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔
جس سے بحران جنم لے سکتا ہے۔ خدشات کے پیش نظر یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین میں ریلیف اشیاء کی تقسیم ایک دن کے اندر شروع کی جائے۔
گذشتہ روز گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات ، اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف پوری قوم اورفوج ، رینجرز اور پولیس متحدہ ، منظم اور ہمہ وقت تیار ہے اس ضمن میں لاک ڈاؤن میں سندھ رینجرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،فرض شناس ، ہر آن مستعد سندھ رینجرز وائرس سے عوام کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر موجود رینجرز اور پولیس کے جوان کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیںکرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمرا حمد بخاری نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف حکومت کے احکامات پر بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں


ConversionConversion EmoticonEmoticon